نئی دہلی،3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو چار سے آٹھ فروری تک پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لیے وہپ جاری کیاہے۔لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ جیوترآدتیہ سندھیا نے وہپ جاری کرکے اپنی پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو چار سے آٹھ فروری تک پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لیے کہاہے ۔اس دوران پارلیمنٹ کے صدر کے خطاب پر بحث ہونی ہے اور عبوری بجٹ منظور کیا جانا ہے۔